Code : 2099 19 Hit

یمنیوں کا سعودی فوجی ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائل حملہ

یمنی فورسز نے سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے ٹھکانوں پر زلزال 1 نامی بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل: المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں صوبہ حجہ میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے ٹھکانوں پر زلزال 1 نامی بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے،اطلاعات کے مطابق یمنی فوج اور عوام کی سعودی عرب کی جارحیت کے خلاف مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے، یمنی فوج اور قبائل نے دفاعی حملوں میں اضافہ کردیا ہے یمنی فوج نے متعدد بار سعودی عرب کے ابہا، نجران اور ملک خالد ایئر پورٹس کو بھی نشانہ بنایا ہے، عرب ذرائع کے مطابق یمن پر مسلط کردہ ظالمانہ جنگ میں سعودی عرب کی شکست یقینی ہے، سعودی عرب کو اس جنگ میں دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے جن میں امریکہ اور اسرائیل بھی شامل ہیں۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम