Code : 4368 2 Hit

یمنی خواتین کا جزیرۂ سقطری میں صیہونیوں کی موجودگی کے خلاف مظاہرہ

آج یمن کے صوبہ ابین کے زنجبارعلاقہ میں خواتین نے سقطری میں صہیونیوں کی موجودگی اور صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی لہر کی مذمت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی۔

ولایت پورٹل:العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الاحد کے مطابق ، یمن کے شہر سقطری میں صیہونیوں کی موجودگی اور صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مذمت میں آج صوبہ ابین کے زنجبار علاقہ میں خواتین کے ذریعہ ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
مظاہرے کے دوران جس میں صوبہ ابین کے مختلف حصوں کی متعدد خواتین نے شرکت کی تھی ،سقطری میں اسرائیلی اڈوں کی موجودگی اور فلسطینی عوام کی حمایت میں نعرے لگائے گئے اور صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کو ایک عظیم غداری قرار دیا گیا، آخر کار مظاہرین میں سے ایک نے صیہونی پرچم کو نذرآتش کیا۔
واضح رہے کہ آج المحفد اور زنجبار میں سقطری جزیرہ پر صہیونیوں کی موجودگی  اور اس غاصب حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے  کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں جبکہ اس سے قبل صیہونی حکومت کے ساتھ ایک سمجھوتے کے معاہدے پر دستخط  کرنے والے متحدہ عرب امارات اور صیہونیوں کے ہاتھوں یمنی خودمختاری کی خلاف ورزی پر جنوبی یمن کے شہر عدن میں مظاہرے ہوئے تھے جس سےصیہونیوں کے خلاف یمنی عوام کے غصے کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین