Code : 3205 85 Hit

یمنی فضا آل سعود کے لئے غیر محفوظ ؛ سعودی لڑاکا طیارے یمنی میزائلوں سے فرار ہونے پر مجبور

یمنیوں نے فاطر 1 میزائلوں کے ذریعہ صوبۂ مأرب کے صرواح شہر کی فضا سے سعودی لڑاکا طیارں کو بغیر کسی کاروائی کیے بھاگنے پر مجبور کردیا۔

ولایت پورٹل:المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے کمانڈر نے منگل کے روز اعلان کیا  کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیارے صوبہ مأرب کے شہر صروح کے آسمان سےبغیر کسی بھی طرح کی کاروائی کیےفرار ہوگئے ۔
رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے کمانڈر نے مزید کہا کہ آج صبح سویرے یمنی میزائل دفاعی سسٹم نے سعودی اتحاد کے ایف 15جنگی طیاروں کو شہر صرواح کی فضا سےبغیر کسی بھی طرح کی کاروائی کیےفرار ہونے پر مجبور کردیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ جب سے  یمن نے اپنے اس فضائی دفاعی سسٹم کی رونمائی کی ہے تب سے یمن کا آسمان سعودیوں کے لئے غیر محفوظ ہوگیا ہے۔
واضح رہے یمنی فضائی دفاعی سسٹم نے کچھ دن قبل بھی سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کو الجوف صوبہ سے بھاگنے پر مجبور کیا تھا۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان مہد ی المشاط نے 23 فروری کو اس ملک کے ائرکرافٹ سسٹم ثاقب 1،ثاقب2اور فاطر1 کی رونمائی کی تھی۔


1
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین