یمنیوں کی جانب سے سعودی جارحیت کا جواب؛جیزان اور ابھا ائرپورٹ پر ڈرون حملہ

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا جواب دیتے ہوئے جیزان اور ابھا ایر پورٹ اور اسی طرح خمیس مشیط ایر بیس پر ڈرون حملے کئےہیں۔

ولایت پورٹل:فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ ملکی فوج نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں  قاصف 2 ڈرون کے ذریعے سعودی عرب کے جیزان اور ابھا ایر پورٹ اور اسی طرح خمیس مشیط ایر بیس پر حملے کئے ہیں۔
یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب، یمن جنگ میں اپنے مذموم مقاصد تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے اور اس جنگ میں آل سعود کی شکست یقینی ہے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے پچھلے چند ماہ کے دوران ابہا اور جیزان کے ہوائی اڈوں کو بارہا ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
دونوں ہوائی اڈے یمن پرجارحیت اور بمباری کرنے والے سعودی لڑاکا طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے کا مرکز شمار ہوتے ہیں۔
سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے۔
سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی شہید کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے۔
سحر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین