Code : 3889 13 Hit

موت ہی تمہارا حق ہے؛یمنی عہدہ دار کی شاہ سلمان کو کھلی دھمکی

یمنی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے سعودی عرب کے حکمراں سلمان بن عبد العزیز کو ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ مزید یمنی میزائلوں اور ڈرون حملوں کا انتظار کریں۔

ولایت پورٹل:جب یمن کی مسلح افواج نے سعودی عرب کے متعددٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملہ کیا تو صنعا  کی مذاکراتی کمیٹی کے چیئرمین محمد عبد السلام نے ایک یمنی شاعر کی نظم ٹویٹ کرکے سعودی حکومت اور سلمان بن عبد العزیز کو مزید حملوں کی دھمکی دی ہے، نظم کا ترجمہ کچھ اس طرح ہے کہ موت تمہارا حق ہے  سلمان،تمہارا حق ہے،ہمارے میزائل تمہاری طرف آرہے ہیں جبکہ تم ان کا سراغ بھی نہیں لگا سکتے،آپ کو کسی بھی وقت خبر مل سکتی ہے کہ ہمارے میزائل آتش فشان بن کر آکے فوجی اڈوں پر برس رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی ہمیشہ سعودی حکومت اور اس کے حکمراں کو شکست دینے کے لئے ہمارے ساتھ ہے،یادرہے کہ کل (پیر) کی صبح یمنی مسلح افواج نے درجنوں جارحانہ میزائل اور ڈرونز کے ذریعہ جیزان ، نجران اور عسیر علاقوں میں سعودی عرب کے تیل کی تنصیبات اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ،قابل ذکر ہے یمنیوں نے نئے سرے سے میزائل حملے اس وقت شروع کیے ہیں جب  سعودی عرب متعدد بار اور عالمی سطح یہ دنڈھورا  پیٹ رہا ہے کہ ہم نے یمن میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر جنگ بندی کر رکھی ہے لیکن اس کے باوجود آئے دن اس ملک کے نہتے شہریوں کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے  اور عالمی برادری بھی خاموشی سے ہاتھ ہاتھ پر ہاتھ دھرے تماشا دیکھ رہی ہے ،اس لیے جب یمنی سعودی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے رد عمل سے مایوس ہوئے تو انھوں نے دوبارہ حملے شروع کیے ہیں تا کہ آپ سعود کو معلوم ہوسکے ہیں کہ ہم بھی جواب دے سکتے اور جب لگتی ہے تو کتنا درد ہوتا ہے۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین