Code : 2146 16 Hit

یمنیوں کاسعودی عرب کے جنوب میں سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ایک بار پھر جنوبی سعودی عرب میں سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر میزائل برسائے۔

ولایت پورٹل:العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے صوبہ عسیر کی علب گذرگاہ کے قریب جارح سعودی اتحاد کے فوجی اڈوں کو مقامی ساخت کے زلزال ون میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے- یمنی ذرائع نے اعلان کیاہے کہ ان حملوں میں سعودیوں اور ان کے کرائے کے فوجیوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے، یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس تقریبا ہر روز ہی سعودی عرب کے اندر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کرتے ہیں،یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورسز کی یہ کارروائیاں یمن میں عام شہریوں پر جارح سعودی اتحاد کی جارحیتوں کے ردعمل میں انجام پاتی ہیں۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम