یمنیوں کاسعودی عرب کے شاہ خالد کے اڈے پر میزائل حملہ

یمنی فورسز کی میزائل یونٹ نے بیلسٹک میزائل سے سعودی عرب کے صوبہ خمیس مشیط میں شاہ خالد اڈے کو نشانہ بنایا۔

ولایت پورٹل:المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق  یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک نے سعودی عرب میں شاہ خالد ایئر بیس پر میزائل فائر کیا،یحیی سریع نے کہاکہ خدا کے فضل سے ، یمنی میزائل یونٹ نے خمیس مشیط کے علاقے پر بیلسٹک میزائل فائر کیا ، جو اس علاقے میں شاہ خالد اڈے پر لگا، یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ حملے میں استعمال ہونے والا بیلسٹک میزائل ہدف کے لئے موزوں تھا اور ابھی اس کی نقاب کشائی نہیں کی گئی تھی۔
 انہوں نے مزید کہاکہ یہ میزائل حملہ جارح اتحاد کی فضائی اور فوجی کشیدگی کے مسلسل بڑھتے ہوئے حملے اور ہمارے ملک کے محاصرے کے تسلسل کے جواب میں کیا گیا ہے،یادرہے کہ اس بیان کے  کچھ ہی گھنٹے پہلے  سعودی عرب نے دعوی کیا تھا کہ اس ملک میں خمیس مشیط کے علاقے پر فائر کیے گئے یمنی بیلسٹک میزائل کو فضا ہی میں روک کر تباہ کردیاگیا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین