Code : 1952 14 Hit

یمنیوں کے ہاتھوں30سعودی فوجی ہلاک

یمن کے اسنائپروں نے سعودی عرب کے 30 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ کل یمن کی فوج اور عوامی تحریک کے اسنائپروں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقوں عیسر اور جیزان میں سعودی عرب کے 30 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے،یمن کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ  یمن کی فوج نے الظهره اور الشعف میں سعودی عرب کے کئی ٹھکانوں  کا کنٹرول سنبھال لیا ہے،سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ،یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ،سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے  لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम