Code : 1704 12 Hit

یمنیوں کے ہاتھوں سعودی اتحاد کا حملہ پسپا؛کرائے کے متعدد فوجی ہلاک

یمنی سرکاری فوج اور اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے جوانوں نے سعودی اتحادی افواج کے ایک بڑے حملے کو پسپا کر کے متعدد اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:المیسرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے اتوار کے روزنجران کے مضافاتی علاقوں میں سعودی اتحادی افواج کے مراکز پر  جوابی میزائل داغے،یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یمن اور سعودی عرب کے سرحدی علاقوں میں سعودی اتحادی افواج کے ساتھ 8 گھنٹے تک جھڑپیں جاری رہیں جس میں متعدد سعودی کرایے کے فوجی مارے گئے،انہوں نے کہا کہ یمنی فوج نے سعودی اتحادی افواج کے کئی بکتربند گاڑیاں بھی تباہ کیں،یحیی سریع کا کہنا ہے کہ سعودی جارح افواج نے فضا اور زمین دونوں سے یمن پر حملہ کیا تھا تاہم یمنی فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بری طرح سعودیوں کو ناکام بنادیا،واضح رہے کہ غیر سرکاری تنظیم ’دا آرمڈ کنفلِکٹ لوکیشن اینڈ ایونٹ ڈیٹا پروجیکٹ (اے سی ایل ای ڈی) کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق  اب تک یمن میں 91ہزار600 افراد مارے گئے ہیں،ACLED نے سعودی نام نہاد اسلامی اتحاد کو آٹھ ہزار سے زائد عام یمنی شہریوں کو براہ راست نشانہ بنانے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम