Code : 1549 18 Hit

یمنیوں کا سعودی اتحادی افواج کے مرکز پر ڈرون حملہ

یمنی سرکاری فوج اور اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے جوانوں نے سعودی اتحادی افواج کے مرکز پر ڈرون حملہ کیا۔

ولایت پورٹل:یمنی فوج اور الحوثی قبائل نے امریکی حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اتحادی افواج کے مرکز پر ڈرون حملہ کیا ہے،تفصیلات کے مطابق یمنی فوج نے عسیر کے علاقے میں موجود اتحادی افواج کے ''خمیس مشیط'' نامی تربیتی مرکزکو نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی فوج نے اتحادی افواج کے مرکزکو «قاصف K2» نامی ڈرون طیارے سے نشانہ بنایا،واضح رہے کہ یمنی فوج نے گزشتہ روز بھی سعودی اتحادی افواج کے مرکز پر کامیاب ڈرون حملہ کیا تھا،ادھر اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے ترجمان «محمد عبدالسلام» نے سعودی اتحادیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اہم ائرپورٹ یمنی مسلح افواج کے نشانے پرہیں اگر یمن کے خلاف جاری جارحیت کا خاتمہ نہ کیا گیا تو یمنی فوج دشمن کی سرزمین کے اندر مزید حملے کرے گی۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम