یمنی فوج کا صیہونیوں کو انتباہ

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے صیہونیوں کو اس ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کے نتائج سے خبردار کیا۔

ولایت پورٹل:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے صیہونیوں کو واضح تنبیہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمن کے خلاف کسی بھی جارحیت پر ہم خاموش نہیں رہیں گے بلکہ مناسب جواب دیں گے، ہماری افواج یمنی رہنما (سید عبدالمالک الحوثی) کی طرف سے طے شدہ کسی بھی آپشن کے لیے تیار ہیں۔
 یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اسرائیل کی جانب سے یمن کے خلاف کسی قسم کی حماقت کے ارتکاب کے خلاف بھی خبردار کیا،یاد رہے کہ غاصب حکومت کے لبنان کی حزب اللہ کی فوجی طاقت سے خوفزدہ ہونے کے علاوہ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے یمن کی تحریک انصار اللہ کی بڑھتی ہوئی طاقت اور یمنی حکومت کی طاقت کے خوف کا بھی اعتراف کیا ہے۔
 صہیونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی انصار اللہ تحریک ایک مقامی تنظیم سے مزاحمتی محور کے دشمنوں کے لیے خطرہ بن گئی ہے، اس تحریک کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے اور اس کے خطرات کا دائرہ وسیع ہو گیا ہے نیز اسرائیل بھی اس تحریک کے خطرات کے دائرے میں شامل ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل تل ابیب کے ایک اعلیٰ سطحی سکیورٹی ذریعے نے کہا تھا کہ اسرائیل کو جو حقیقی خطرہ درپیش ہے وہ یمن میں ہے، یمن کی انصاراللہ کی طرف سے اسرائیل کو نشانہ بنانے کا امکان حوثیوں اور حزب اللہ کے درمیان ہم آہنگی سے ایک حقیقت بن گیا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین