یمنی فوج کی مستعفی حکومت پر کاری ضرب

یمنی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے صوبہ مأرب کے کئی شہروں کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد  صنعاء فورسز نے جنوبی مأرب میں مستعفی حکومت کے ایک اہم ترین اڈے پر میزائل حملہ کیا۔

ولایت پورٹل:البوابه الاخباریه الیمنیه نیوز ویب سائٹ  کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع نے آج صبح (جمعہ کو) جنوبی صوبہ مأرب میں یمنی مستعفی حکومت کے ہتھیاروں ایک کے ڈپو میں کئی خوفناک دھماکے ہونے کی اطلاع دی،یمنی نیوز ویب سائٹ کے مطابق  جمعرات کی شام  کئی خوفناک دھماکوں نے الجوبہ علاقہ میں یمنی مستعفی حکومت کے سربراہ عبدربہ المنصور ہادی کے فوجی اڈوں کو ہلا کر رکھ دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکوں کی آوازایک بیلیسٹک میزائل داغے جانے کے بعد سنائی دی،رپورٹ کے مطابق جنوبی الجوبہ کے علاقے میں الخشینہ بیس کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجہ میں یمنی مستعفی حکومت کے کئی ارکان ہلاک اور زخمی ہوئے۔تاہم  ہلاکتوں کی صحیح تعداد ابھی تک معلوم نہیں ہے۔
یمنی ویب سائٹ نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ یہ اڈہ یمنی مستعفی حکومت سے وابستہ افواج کی 26 ویں بریگیڈ کا ہیڈ کوارٹر ہے جو بیحان محور میں منصور ہادی سے وابستہ اہم ترین فوجی بریگیڈوں میں سے ایک  ہےجس کی کمان مفرح بحیبح نامی شخص کے ہاتھ میں ہے۔
البوابه الاخباریه الیمنیه نے مزید لکھا کہ یہ حملہ ایسے  وقت  میں ہوا ہے جبکہ یمنی فوجیں ملعا ءپہاڑوں کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ضلع الجوبہ کی سرحدوں کے قریب پہنچ چکی ہیں،واضح رہےکہ پچھلے کچھ دنوں میں یمنی فوج تین صوبوں مأرب ، شبوہ اور البیضا کے اہم علاقوں کا کنٹرول سنبھالنے میں کامیاب رہی ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین