یمنی فوج کا سعودی عرب کےشاہ خالد فوجی ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ ان کے دو ڈرون سعودی عرب کے شہر خمیس مشایط میں شاہ خالد ایئر بیس کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

ولایت پورٹل:یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے منگل کی شام کو بتایا کہ یمنی فوج کا ایک ڈرون سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط میں واقع شاہ خالد ایئر بیس پر اہم مقامات کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملہ دو 2 K قاصف ڈرون کے ذریعہ کیا گیا جو اپنے اہداف کو درست طریقے سے نشانہ بنانے میں کامیاب رہا،یحییٰ نے یہ کہتے ہوئے زوردیا کہ یہ حملہ ہمارے پیارے ملک کے خلاف جاری جارحیت اور وحشیانہ محاصرہ کے جواب میں کیا گیاہے۔
یادرہے کہ تقریبا سات سالوں سے  سعودی اماراتی اتحاد یمن پر بمباری اور گولہ باری کر رہا ہے جس کے نتیجہ میں بھوک ، افلاس اور طبی سامان کی کمی کو یمنی عوام پر مسلط کررہا ہے نیز خواتین اور بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے،واضح رہے کہ یہ حملے یمن کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے اور اس غریب عرب ملک میں غربت ، بے روزگاری اور متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کا باعث بنے ہیں،بین الاقوامی ماہرین نے یمن کو دنیا کے سب سے بڑے انسانی بحران کا منظر نامہ بتایا ہے۔
قابل ذکرہے کہ 22 ملین افراد  جویمن کی آبادی کا 75 فیصد ہیں، انھیں فوری طور پر انسانی امداد ضرورت ہے،ان میں سے 8.4 ملین افراد نہیں جانتے کہ ان کا اگلا کھانا کہاں سے آئے گا،سعودی امریکی اتحاد سے اس ملک کے بچوں کو تعلیم سے بھی محروم کر دیاہے اس لیے کہ اس نے یہاں کے90 فیصد اسکول اور دیگر تعلیمی مراکز کو تباہ کر دیا ہے ۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین