Code : 3033 34 Hit

یمنیوں کے ہاتھوں سعودی جارح اتحاد کے لڑاکا طیارے حملہ کرنے سے پہلے بھاگنے پر مجبور

یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کےفضائی دفاع سسٹم نے صوبہ صنعا کے مشرق میں سعودی اتحاد کے ہوائی حملے کو پسپا کردیا۔

ولایت پورٹل:المسرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فضائی دفاع سسٹم نے آج صبح مغربی یمن کے صوبہ صنعا کے  مشرق میں سعودی اتحاد کے ہوائی حملے کو پسپا کردیا۔
رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ خدا وند عالم کی مدد کے ساتھ آج ہم اپنے فضائی دفاع سسٹم کے ذریعہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارت کے مشترکہ ہوائی حملہ کو ناکام بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
قابل ذکر ہےکہ سعودی امارتی لڑاکا طیاروں فاطر1 نے کئی بار صنعا صوبے کے 9علاقہ میں حملہ کرنے کی کوشش کی۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا  کہ ہمارے فضائی دفاعی سسٹم نے دشمن کے جنگی جہاز کو  کارروائی کرنے سے پہلے انہیں یمن کی فضائی حدود چھوڑنے پر مجبور کردیا۔
یادرہے کہ اس سے قبل بھی یمنی فوج اور عوامی  کمیٹیوں  کےفضائی دفاع سسٹم نے  نے 14 فروری کو صوبہ جوف میں سعودی اتحاد  کے جنگی جہاز "ٹورنٹو " کو ہٹ کرکے گرا دیا تھا۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम