Code : 2039 16 Hit

یمنیوں کا سعودی عرب کے ملک خالد ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ

یمنی فورسز نے سعودی عرب کے ملک خالد ایئر پورٹ پر حملہ کیا ہےجس میں ایئر پورٹ کی حساس جگہوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ولایت پورٹل:المسیرہ کی رپورٹ کےمطابق یمنی فورسز نے ڈرون " قاصف  2 " کے ذریعہ ملک خالد ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا،ملک خالد ایئر پورٹ العسیر میں خمیس مشیط علاقہ میں واقع ہے، ذرائع کے مطابق گذشتہ روز بھی یمنی ڈرون نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر وسیع اور شدید حملہ کیا تھا،یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج کی ڈرون یونٹ نے صماد 3 ڈرون کے ذریعہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کئی فوجی اور حساس ٹھکانوں پر بمباری کی ،یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا  انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے شہری فوجی مراکزسے دور رہیں ،عرب ذرائع کے مطابق یمنی فورسز کے جوابی اور دفاعی حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور سعودی عرب کو دس ممالک کی حمایت کے باوجود تاریخی شکست کا سامنا ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम