Code : 3166 17 Hit

انصار اللہ کے ہاتھوں الحدیدہ میں جارح اتحاد کا جاسوس ڈرون سرنگوں

یمن کی انصاراللہ تحریک نے صوبہ الحدیدہ میں حملہ آور فوج کے جاسوس ڈرون کو ہٹ کرکے سرنگون کردیا۔

ولایت پورٹل:المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی انصاراللہ تحریک نے صوبہ الحدیدہ میں واقع  التحیتا کے علاقے میں الفازہ کے آسمان پر حملہ آور فوج سے تعلق رکھنے والا ایک جاسوس ڈرون کو مار گرایا جو دشمنانہ کاروائیاں انجام دینے میں مشغول تھا۔
یادرہے کہ سعودی اتحاد اور ان کے چیلوں کی حالیہ دنوں میں الجوف ، صنعا اور مارب صوبوں میں میدان جنگ میں کھلی شکست کے بعد انھوں نے الحدیدہ کو اپنے جارحانہ حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے۔
واضح رہے کہ یمن کی مستعفی  حکومت نے دسمبر2018 میں صنعا کے ساتھ سویڈن میں دستخط کیے گئے جنگ بندی کے معاہدے کے تحت صوبہ الحدیدہ سے فوجیوں کی واپسی پر صنعاء سے اتفاق کیا تھا ، جس میں شہر اور الحدیدہ کی بندرگاہ میں "غیر جانبدار فورسز" کی تعیناتی اور جنگ بندی کا قیام شامل تھا۔
معاہدے کے مطابق الحدیدہ بندرگاہ کا کنٹرول اقوام متحدہ کے ہاتھ میں ہونا چاہیے تھا۔
قابل ذکر ہے کہ صوبہ الجوف اور مارب میں یمنی فوج کی فورسز اور عوامی کمیٹیوں کی حالیہ حیرت انگیز پیشرفتوں نے اقوام متحدہ کے مندوب مارٹن گریفھیس کو مارب (یمن کے دارالحکومت مشرقی صنعا) پہنچایا ہے جہاں انہوں نے یمن میں جنگ کے فوری اور غیر مشروط خاتمے کے ساتھ ساتھ ایک نئے اور جامع سیاسی عمل کے آغاز پر زور دیا۔
 


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम