Code : 1241 15 Hit

یمنیوں کا سعودی فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملہ؛کرائے کےمتعدد فوجی ہلاک

یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر 15 زلزال میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:المیادین نیوز ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر 15 زلزال میزائلوں سے حملہ کیا جس میں درجنوں سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب یمنی نشانہ بازوں نے سرحدی علاقہ جیزان کے جبل القیس میں 9 سعودی کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے،سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ،یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ، سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے  لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम