ولایت پورٹل:یمن کی تیل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحادتیل بردار جہازوں کو مغربی یمن میں واقع بندرگاہ الحدیدہ کی طرف نہیں آنے دے رہا ہے جس کی وجہ سے یمن میں تیل کی کمی ہوتی جارہی ہے اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تا عنقریب اس ملک میں انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے،یمن کی تیل کمپنی کے سربراہ نے ایک ہنگامی پریس کانفرانس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عربی اتحاد ہم پر دباؤ ڈالنے اور لگان وصول کرنے کے لیے تیل بردار جہازوں کو ہمارے ملک میں داخل ہونے سے روک رہا ہے اور اقوام متحدہ نیزبین الاقوامی برادری کھڑی دیکھ رہی ہے کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے،انھوں نے مزید کہا کہ اگر یہ سلسلہ ایسے چلتا رہا تو عنقریب یمن میں ایندھن کی شدید کمی ہوجائے گی جو کہ ابھی بھی کسی حد تک محسوس ہو رہی ہےلیکن آنے والے دنوں میں حتی اس حوالہ سے بنیادی ترین ضروریات زندگی بھی عوام کو فراہم نہیں کی جا سکیں گی جس کے باعث یہاں انسانی المیہ پیش آنے کا خطرہ ہوجائے گا،یمن کی تیل کمپنی کے سربراہ نےاگر کشتیاں الحدیدہ بندرگاہ تک نہیں پہنچیں گی تو عوام کو ڈیزل تک بھی میسر نہیں ہوپائے گا،انھوں نے مزید کہا کہ ڈیزل لے کر آنےوالا آخری جہاز 50دن پہلے آیا تھا اس سے بھی صرف 5دن تک تیل کی ضرورت پوری ہوسکی تھی،یمنی تیل کمپنی کے سربراہ یاسر الواحدی نے کہا کہ اگر تیل الحدیدہ پہنچ جاتا ہے تو ہم 24گھنٹوں کے اندر اس کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران پر قابو پا لیں گے۔
عربی غربی اتحادنے یمن کو انسانی المیہ کے دھانے تک پہنچا دیا ہے :یمنی تیل کمپنی کے سربراہ
سعودی اتحادتیل بردار جہازوں کو مغربی یمن میں واقع بندرگاہ الحدیدہ کی طرف نہیں آنے دے رہا ہے جس کی وجہ سے یمن میں تیل کی کمی ہوتی جارہی ہے اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا توعنقریب اس ملک میں انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔

wilayat.com/p/2276
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین