Code : 2231 180 Hit

جتنی جلدی یمن جنگ سے نکلو گے اتنی کم ذلت اٹھانا پڑے گی: سعودی تجزیہ نگار کا بن سلمان کو مشورہ

سعودی عرب کے تجزیہ نگار اور سماجی کارکن فؤاد ابراہیم کا کہنا ہے یہ یمنیوں نے زمینی اور فضائی سطح پر جنگ کے نقشے کو بدل کر رکھ دیا ہے ۔

ولایت پورٹل:لندن میں قیام پذیر سعودی قلمکار اور سماجی کارکن فؤاد  ابراہیم نے ٹوئیٹر کے اپنے صفحے پر لکھا ہے کہ یمنیوں  نے سعودی عرب کے اندر  نصر من اللہ نامی کاروائی کرکے یہ ثابت کردیا ہے وہ  جنگ کا نقشہ بدل سکتے ہیں اور یہ  ان کی طرف سے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے ایک پیغام تھا کہ وہ یمن کی جنگ سے نکل جائیں،سعودی قلمکار نے یمنیوں کی طرف سے کیے جانے والے حالیہ حملے کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ اس حملے کے ذریعے یمنیوں نے میدان جنگ میں اپنے مقام کو معین کر دیا ہے اور دنیا کے لئے ثابت کر دیا ہے کہ وہ جنگ کا نقشہ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، فؤاد  ابراہیم نے سعودی ولی عہد کو کو تجویز دی ہے کہ اگر آج وہ یمن کی جنگ سے باہر نکل جائیں گے تو یہ آنے والے کل کے مقابلے میں  زیادہ بہتر ہوگا اس لیے کہ چھوٹی شکست  آسان ہے بڑی شکست کے مقابلے میں،قابل ذکر ہے کہ دو دن پہلے نے یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے یمنی فوج کی جانب سے سعودی عرب کے اندر نصر من اللہ نامی وسیع  پیمانے پر کاروائی کرنے کا ذکر کرتے ہوئے ہوئے کہا تھا اس کاروائی میں ہزاروں کی تعداد میں کرائے کے فوجی گرفتار کیے جا چکے ہیں،یاد رہے کہ نجران کے سرحد پر جنگ شروع ہونے کے بعد کا یہ سب سے بڑا حملہ  ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम