صدی ڈیل کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے

جمعہ کے روز بیشتر اسلامی اور عرب ممالک اور کچھ یوروپی ممالک کے دارالحکومتوں میں امریکی سفارت خانوں کے سامنے "صدی ڈیل" کے خلاف احتجاج اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے بڑے مظاہرےہوئے ہیں۔

ولایت پورٹل:گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی "صدی ڈیل" کی رونمائی کے  خلاف احتجاج میں پوری دنیا میں دسیوں  ہزار افراد نےفلسطینی عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے احتجاج کیا ہے۔
تیونس
ہزاروں تیونسی باشندوں نے اس ملک کے دارالحکومت کی بورگئوبا اسٹریٹ پرصدی ڈیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں  انہوں نے فلسطینی پرچم اٹھا کر اور اس منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے پلے کارڈز تھام کر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔
بحرین
بحرین کے عوام نے بھی امریکہ کے مسلط کردہ منصوبہ صدی ڈیل  کی مخالفت کے لئے امریکہ صیہونیوں کے خلاف  مظاہرے کیے۔
اردن
ہزاروں اردنی باشندوں نے بھی امریکی منصوبہ صدی ڈیل کے خلاف پورے ملک میں مختلف مظاہرے کیے خاص طور پر اس ملک کے دار الحکومت امان میں امریکی سفارت کے سامنے احتجاج کیا۔
ملائیشیا اور تھائی لینڈ
فلسطینی سفارت اور فتح تحریک کی اپیل پر کوالالمپور میں ملیشیا اور تھائی لینڈ میں صدی ڈیل کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔
فلسطینی پناہ گزین
لبنانی کیمپوں میں فلسطینی پناہ گزینوں نے مسلسل تیسرے دن بھی  صدی ڈیل کے خلاف مظاہرہ کیا۔
موریتانیا
موریتانیا میں صدی ڈیل کی  مخالفت میں جمعہ کے روز اور سیاسی اور عوامی مظاہرے دیکھنے میں آئے جہاں مظاہرین نے اسے ناجائز اور فلسطینی مخالفوں کے قبضے کی حمایت کرنے کا منصوبہ قرار دیا۔
یمن
ہزاروں یمنی شہریوں نے صہیونی حکومت اور ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف فلسطینی اور یمنی پرچم اور انصار اللہ تحریک کے پلے کارڈ اٹھا کر دارالحکومت صنعا میں صدی ڈیل کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔
پاکستان
صدی ڈیل کو مسترد کرنے کے لئے فلسطین پاکستان انسٹی ٹیوٹ کی دعوت پر ہزاروں پاکستانیوں نےکراچی میں مظاہرہ کیا۔


 







0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین