امریکی پارلیمنٹ اسپیکر کا لیپ ٹاپ چوری کرنے والی خاتون گرفتار

امریکی محکمہ انصاف نے کانگریس کی عمارت پر حملے کے دوران ایوان نمائندگان کی اسپیکر کا لیپ ٹاپ چوری کرنے والی ملزمہ کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

ولایت پورٹل:ایکسیوس نیوز ویب سائٹ  کی رپورٹ کے مطابق  امریکی محکمہ انصاف نے کہا کہ پیر کے روزامریکی کانگریس کی عمارت پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کے دوران ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کا لیپ ٹاپ چوری کرنے اور اسے روس کو فروخت کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے اعلان کیا کہ ریلی جان ولیمز ، جن پر کانگریس کی عمارت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کا بھی الزام ہے ، کو پنسلوانیہ ڈسٹرکٹ کورٹ میں گرفتار کیا گیا ہے،امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے دعوی کیا ہے کہ وہ عورت ، جو کانگریسی عمارت پر حملہ آوروں میں شامل تھی اور نینسی پیلوسی کے دفتر کے قریب پہنچی تھی جہاں سے اس نے ان کا لیپ ٹاپ یا میموری چوری کرلی تھی اور اسے روس کو فروخت کرنے کی کوشش کررہی تھی۔
یادرہے کہ 22 سالہ   اس نوجوان خاتون پر کانگریس میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی عمارت میں توڑ پھوڑ کرنے اور فسادات کے مرتکب ہونے کا الزام ہے، پولیٹیکو نے پیر کی صبح اطلاع دی کہ اے ایف بی آئی اس عجیب و غریب الزام کے ثبوت کی جانچ کر رہی ہےجس میں اس خاتون کے خلاف لگائے گئے الزامات کو بیان کرنے والے ایک گواہ  کا حوالہ دیا گیا ہے، کہا جاتا ہے کہ دوہفتے قبل امریکی کانگریس کی عمارت میں پیش آنے والے واقعات کے دوران کانگریس میں ریکارڈ شدہ کیمرے فوٹیج میں ولیمس کو پیلوسی کے دفتر کے قریب دیکھا گیا ہے، تاہم  پلوسی کے معاون نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور یہ واضح نہیں ہے کہ ان کا لیپ ٹاپ یا اس کی میموری چوری بھی  ہوئی ہے یا نہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین