Code : 2218 101 Hit

آل سعود کی یمن پر چند گھنٹوں کے اندر 25بار بمباری

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد نے شمالی یمن میں صرف چند گھنٹوں کے اندر پچیس بار بمباری کی ہے ۔

ولایت پورٹل:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ کہ سنیچر کی رات سعودی عرب نے یمن کے شمال میں واقع  صعده اور حجه ریاستوں پر پچیس بار بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں بہت سے یمنی شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچا ہےاور انکے کھیت تباہ ہوگئے ہیں،قابل ذکر ہے کہ  سعودی اتحاد یمن پر ایسے وقت میں حملہ کر رہا ہے جبکہ کچھ دن پہلے یمن کی عوامی تنظیم انصاراللہ نے اپنے میزائل حملے اس شرط پر بند کیے تھے  کہ سعودی عرب بھی یمن پر حملے  نہیں کرے گالیکن سعودی عرب نے حملے کرکے بتا دیا اس کو کسی بھی طریقہ کی شرط قابل قبول نہیں ہے یاد رہے کہ جمعے کی شام کو 21 ستمبر کے انقلاب کی پانچویں سالگرہ  کی مناسبت سے تقریر کرتے ہوئے مہدی المشاط میں اعلان کیا تھا تھا کہ ہم سعودی عرب پر میزائل حملہ کو روک رہے ہیں اور امیدکرتے ہیں کہ سعودی حکام بھی  ایسا ہی کریں گے اور یمن پر حملے بند کر دیں گے  لیکن انصاراللہ کی سیاسی وننگ کے سربراہ محمد البخیتی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے مہدی المشاط کی تجویز کا کوئی جواب ہمیں نہیں ملا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جب تک سعودی اتحاد یمن پر اپنے حملے جاری رکھے گا ہم بھی ان کا دندان شکن جواب دیتے رہیں گے،یاد رہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کا محاصرہ کیے جانے کی وجہ سے اب تک سیکڑوں معصوم بچوں اور خواتین  کی جانیں چلی گئی  ہیں،انھوں نے اس غریب ملک پر اتنے بم برسائے ہیں کہ اب  انھیں بم مارے کے لیے جگہ بھی تلاش کرنا پڑتی ہے اس لیے کہ انھوں نے ہسپتالوں سے لے کر اسکولوں تک کوئی بھی عوامی جگہ چھوڑی نہیں ۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम