ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ کی صورت میں تعمیر نو کر کے دیں گے؛ امریکہ کا صیہونیوں سے وعدہ

امریکہ نے صیہونیوں کے ساتھ خفیہ دفاعی منصوبے میں ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ میں تباہ ہونے کی صورت میں مقبوضہ علاقوں کی تعمیر نو میں مدد کرنے کا وعدہ کیا۔

ولایت پورٹل:عرب 48  ویب سائٹ نے صہیونی اخبار یدیعوت احرونٹ کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے صیہونی حکومت کے ساتھ مشترکہ دفاعی منصوبے میں صیہونی حکومت کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کا وعدہ کیا ہے جس میں بندرگاہیں، بجلی اور مواصلاتی نیٹ ورک  نیز پانی کے پائپ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ  ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ کی صورت تعمیر نو  میں مدداس منصوبے کا حصہ خفیہ ہے جبکہ صیہونی حکومت کے صرف چند سیاسی اور سکیورٹی اہلکاروں کو اس کا علم ہے کیونکہ یہ منصوبہ  2018 میں منظور کیا گیا تھا، اس وقت شاید کسی کو یقین نہیں تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ کی صورت میں مقبوضہ علاقے تباہ ہو سکتے ہیں۔
 رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت اور امریکہ نے ابھی تک فوجی اتحاد کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے اور صرف انٹیلی جنس، فوجی اور مشترکہ فضائی دفاعی آپریشن کے میدان میں امریکہ اور اسرائیلی کمانڈ ہیڈ کوارٹر کے درمیان تعاون کی بات کی ہے،صیہونی اخبارنے یہ بھی کہا کہ یہ مشترکہ دفاعی منصوبہ صرف اس صورت میں استعمال کیا جائے گا جب صیہونی حکومت مدد کی درخواست کرے اور امریکی صدر کی  جانب سے اسےمنظوری ملے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین