یوکرین کو مزید 800 ملین ڈالر کی فوجی امداد فراہم کریں گے؛ امریکی صدر کا اعلان

امریکی صدر جوبائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ یوکرین کو 800 ملین ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرے گا۔

ولایت پورٹل:امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا کہ ان کا ملک یوکرین کو سابقہ رقم کے علاوہ مزید 800 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا،بائیڈن نے واشنگٹن میں یوکرائنی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد کہا کہ میں امریکی عوام کو یوکرین کے دفاع اورولادیمیر پیوٹن کو یوکرین میں تشدد کے لیے جوابدہ ہونے کے تازہ ترین قدم کے بارے میں آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔
یوکرین کے کچھ حصوں سے انخلاء کے بعد روسی فوجیوں کی طرف سے چھوڑے گئے خوفناک شواہد کے بارے میں اپنے دعووں کا اعادہ کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ  امریکہ اور اس کے اتحادی جلد از جلد یوکرائنیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس دوران بائیڈن نے یہ غلطی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان کے لیے فوجی طاقت مہیا کرنی چاہیے جس کے بعد انہوں نے اپنے ریمارکس کو مزید ہتھیار اور فوجی سازوسامان کے جملے سے درست کیا، امریکی صدر نے کہا کہ پچھلے ہفتے میں نے یوکرین کے لیے $800 ملین کے سیکیورٹی پیکج پر دستخط کیے جس میں آرٹلری سسٹم اور بکتر بند گاڑیوں سمیت نئی صلاحیتیں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج میں یوکرین کی ڈونباس میں روسیوں سے لڑنے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے 800 ملین ڈالر کے ایک اور پیکج کا اعلان کر رہا ہوں۔ "اس پیکج میں توپ خانے کی امداد، درجنوں ہاوٹزر سسٹم اور گولہ بارود کے 144,000 راؤنڈ شامل ہیں۔"

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین