ایران پر سے پابندیاں نہیں ہٹائیں گے:امریکہ

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے باجود واشنگٹن کا ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو  نےایک نیوز کانفرنس میں کورونا جیسی صورتحال  میں بھی ایران کے خلاف عائدپابندیاں اٹھانے سے انکار کردیا ہے۔
پومپیو نے پریس کانفرانس میں کہا کہ ایران تب تک پابندیوں کی زد میں رہے گا جب تک کہ  تہران  اپنا طرز عمل تبدیل نہیں کرتا۔
واضح رہے کہ پومپیو کا یہ دعوی اس وقت سامنے آیا ہے  جبکہ متعدد عالمی اور حتی امریکی شخصیات نے بھی اس سے پہلے ہی کورونا کے پھیلنے کے ساتھ ہی ایران کے خلاف  عائدپابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے  ملکی مسائل میں مداخلت  کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کو اپنی حکومت کو تبدیل کرنے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔
پومپیو نےافغانستان کے سلسلہ میں یہ دعوی کرتے ہوئے کہ  امریکہ افغانستان میں استحکام کا خواہاں ہے ،  افغانستان کے رہنماؤں سے  مطالبہ کیا کہ وہ طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے مطابق عمل کریں۔
اس سے قبل بھی کچھ نیوز ذرائع نے بتایا تھا کہ مائیک پومپیو نے حالیہ دورہ افغانستان کے دوران افغان رہنماؤں کو متنبہ کیا تھا کہ انہیں امریکہ اورطالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کے مطابق عمل کرنا ہوگا۔



1
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین