Code : 3308 41 Hit

پابندیاں نہیں ہٹائیں گے پر ایران کی مدد کے خواہاں ہیں:واشنگٹن

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف مسلسل پابندیوں کے باوجود دعوی کیا کہ امریکہ ایران کی مدد کرنا چاہتا ہے۔

ولایت پورٹل:اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگس  نےعراق میں امریکی اڈوں اور اتحادی افواج پر حالیہ حملوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے بتایا کہ کورونا کے ساتھ ہماری مصروفیت  ہمارے لیے کبھی بھی خطے کی صورتحال کو نظر انداز کرنے کا سبب نہیں بنے گی۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ  امریکہ عراق میں ایران کے طرز عمل کو دیکھ رہا ہے اور وہ اپنی افواج کو نظرانداز نہیں کرے گا کیوں کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی سلامتی امریکی صدر اور وزیر خارجہ دونوں  کے لئے اہم ہے۔
اورٹاگس  نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ ایران سے وابستہ ملیشیا  حالیہ حملوں کے ذمہ دار ہیں نیز ایران یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہم نے نہیں بلکہ عسکریت پسندوں نے یہ حملے کیے ہیں  لیکن ہم ایران کو ذمہ دار سمجھتے ہیں اور بہتر یہ ہے کہ ایرانی حکومت معمول کے مطابق برتاؤ کرے۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یہ بھی دعوی کیاکہ واشنگٹن اب بھی ایران کی مدد کرنے کے لئے اپنی سابقہ پیش کش پر عمل پیرا ہے  اور ہم ایرانی عوام کی مدد کرنے اور کورونا کے لئے بلا معاوضہ عطیہ کرنے کی پیش کش پر قائم ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ کم از کم کورونا کے نتیجے میں 17 ایرانی عہدے دار فوت ہوچکے ہیں ، اور اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایرانی حکومت کورونا سے نمٹنے میں ناکام ہے۔
واضح ہے کورونا پھیلنے جیسے بحران کے باجود امریکہ ایران پر یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے اور بھاری دباؤ ڈالنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔
ادھرامریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ امریکی حکومت ایرانی عوام کی مدد کرنا چاہتی ہے اور اس کے پاس اس کے علاوہ  کوئی اور منصوبہ نہیں ہے۔


 



1
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین