Code : 3289 40 Hit

عراق کو قابض فوجوں کے لیے جہنم بنادیں گے:عراقی مزاحمتی گروہوں کا انتباہ

عراقی مزاحمتی گروپوں نے ایک مشترکہ بیان میں عراق میں امریکی فوج کو ایک قابض فورس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قابض طاقتوں کے لیے عراق کو جہنم بنادیں گے۔

ولایت پورٹل:النہرین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک مشترکہ بیان میں  عراقی مزاحمتی آٹھ گروپوں نے عراق میں امریکی فوج کو ایک قابض فورس قرار دیا اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ  وہی سلوک کریں گے جوقبضہ کرنے والوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔
عصائب اهل الحق، الاوفیاء، جند الامام، النجباء، سیدالشهداء، امام علی عاشوراءاور الخراسانی بٹالینوں کی طرف جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں  امریکہ کو تین پیغام دیے ہیں جن میں پہلا پیغام امریکی فوجیوں کے لیے ہے جس میں ان سے کہا گیا ہےاب آپ کے خلاف طاقت کی زبان استعمال کی جائےگی۔
دوسرے پیغام میں مذکورہ  آٹھ عراقی مزاحمتی گروپوں  نے عراقی سیاسی گروپوں سے خطاب کیا ہے جس میں  عدنان الظرفی کے خلاف اپنی مخالفت کا اعلان کیا ہے اور انہیں امریکی امیدوار قراردیا ہے۔
مذکورہ گروہوں کا تیسرا پیغام عراقی عوام کےنام ہے جس میں انھوں  نے نئے دشمن کورونا سمیت کسی بھی بحران کا سامنا کرنے کے لئے مضبوط موجودگی پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ  یہ گروہ  اپنی جانوں کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम