Code : 3551 65 Hit

ولایت ٹی وی کی جانب سے کل ’’جنت البقیع سیمنار‘‘ کا انعقاد؛ مایہ ناز علماء و اسکالرز ہورہے ہیں شریک

موصولہ اطلاعات کے مطابق ولایت ٹی وی نے آل سعود کے ہاتھوں رسول اللہ(ص) کی چہیتی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا(س) ،امام حسن (ع)، امام زین العابدین (ع) ، امام محمد باقر(ع) ، امام جعفر صادق (ع) ، امہات المؤمنین اور صحابہ کرام کے مزاروں کو منہدم کئے جانے کے واقعہ کی یاد میں جنت البقیع کے موضوع پر ایک عظیم سیمنار کا انعقاد کیا ہے جس میں ہندوستان کے معروف علماء و اسکالرز جنت البقیع کی اہمیت و فضیلت ،آل سعود کی تخریب کاریاں، آل سعود کے ہاتھوں مسلمانوں پر مظالم جیسے موضوعات پر گفتگو فرمائیں گے ۔

ولایت پورٹل: موصولہ اطلاعات کے مطابق ولایت ٹی وی نے آل سعود کے ہاتھوں رسول اللہ(ص) کی چہیتی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا(س) ،امام حسن (ع)، امام زین العابدین (ع) ، امام محمد باقر(ع) ، امام جعفر صادق (ع) ، امہات المؤمنین اور صحابہ کرام کے مزاروں کو منہدم کئے جانے کے واقعہ کی یاد میں جنت البقیع کے موضوع پر ایک عظیم سیمنار کا انعقاد کیا ہے جس میں ہندوستان کے معروف علماء و اسکالرز جنت البقیع کی اہمیت و فضیلت ،آل سعود کی تخریب کاریاں، آل سعود کے ہاتھوں مسلمانوں پر مظالم جیسے موضوعات پر گفتگو فرمائیں گے ۔
کرونا وائرس کے چلتے پورے ملک میں لاک ڈاؤن  کے سبب یہ سیمنار صرف ٹی وی چینل پر منعقد کیا جارہا ہے لہذا اہل بیت رسالت(ص) کے تمام محبین اپنا قیمتی وقت نکال کر اس کو دیکھیں اور ظلم کے خلاف اس احتجاج میں شریک ہوکر مثاب ہوں۔
سیمنار سے خطاب کرنے والے علماء و اسکالرز:
۱۔ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا آقای مہدی مہدوی پور صاحب (نمائندہ ولی امرمسلمین ہند)
۲۔ حجۃ الاسلام والمسلمین  مولانا سید محمد عسکری صاحب(دہلی)
۳۔ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید حسین مہدی حسینی صاحب(ممبئی)
۴۔ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا غلام مہدی خان صاحب (چنئی)
۵۔ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید نثار حیدر آغا صاحب (حیدرآباد)
۶۔ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا محمد میاں عابدی صاحب (لکھنؤ)
اس پروگرام کو ہوسٹ کریں گے :
حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید جلال حیدر صاحب(دہلی)
نوحہ خوانی :
جناب محمد رضا صاحب گوپالپوری
YouTube welayat tv

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین