امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کا دورۂ تائیوان اتنا ہنگامہ خیز کیوں؟

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے تائیوان کے دورے کا موضوع بیجنگ اور واشنگٹن کے تعلقات میں ایک انتہائی حساس موقع پر اٹھایا گیا ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی کا تائیوان کا سفر کرنے اور تائی پے شہر میں قیام کا ارادہ ان دنوں بین الاقوامی میڈیا میں موضوع بحث بنا ہوا ہے، پیلوسی نے سنگاپور پہنچ کر ایشیا کے اپنے کثیر جہتی سفر کا آغاز کیا، اگرچہ پیلوسی کے دفتر کی طرف سے اعلان کردہ سرکاری شیڈول میں تائیوان کا سفر کرنے کا منصوبہ شامل نہیں تھا لیکن امریکی اور تائیوان کے حکام نے CNN کو بتایا ہے کہ وہ اس جزیرے پر ایک رات رکیں گی۔
واضح رہے کہ نینسی پیلوسی کا دورہ ایسی صورت حال میں ہو رہا ہے جب اس نے بہت پہلے چین کے غصے کو بھڑکا دیا تھا اور اس ملک کی طرف سے سخت فوجی انتباہات کا باعث بنا تھا،تازہ ترین صورتحال میں روئٹرز نے منگل کو اطلاع دی کہ کئی چینی لڑاکا طیاروں نے آبنائے تائیوان کے حساس علاقے کی درمیانی لائن کے قریب پرواز کی جبکہ تائیوان نے بھی صورتحال کی نگرانی کے لیے علاقے میں طیارے بھیجے ہیں۔
 اس دوران، تجزیہ کاروں کو خدشہ ہے کہ تائیوان کے فضائی دفاع کے ذریعے چینی لڑاکا طیارے کو نشانہ بنانا یا آبنائے تائیوان میں چینی اور امریکی بحری جہازوں کا تصادم جیسی غلط فہمی کشیدگی کو ناقابل واپسی راستے کی طرف دھکیل سکتی ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین