Code : 1121 16 Hit

وہابیوں کو وہابی کیوں کہا جاتا ہے؟

وہابی لفظ فرقہ وہابیت کے بانی کے باپ یعنی عبد الوہاب سے لیا گیا ہے لیکن خود وہابی حضرات اس نسبت کو صحیح نہیں مانتے۔بلکہ ایک مشہور وہابی رائٹر سید محمود شکری آلوسی کہتا ہے:’’وہابیوں کے دشمن ان کو وہابی کہتے ہیں جبکہ یہ نسبت صحیح نہیں ہے بلکہ اس فرقہ کی نسبت اس کے رہبر حضرت محمد مصطفٰی(ص) کی طرف ہونا چاہیئے کیونکہ اسی نے ان عقائد کی دعوت دی ہے، اس کے علاوہ شیخ عبد الوہاب اپنے بیٹے (محمدابن عبد الوہاب) کے نظریات کا سخت مخالف تھا۔

ولایت پورٹل: وہابی لفظ فرقہ وہابیت کے بانی کے باپ یعنی عبد الوہاب سے لیا گیا ہے لیکن خود وہابی حضرات اس کو صحیح نہیں مانتے۔
سید محمود شکری آلوسی(وہابیت کی طرفداری میں) کہتا ہے:’’وہابیوں کے دشمن ان کو وہابی کہتے ہیں جبکہ یہ نسبت صحیح نہیں ہے بلکہ اس فرقہ کی نسبت اس کے رہبر حضرت محمد مصطفٰی(ص) کی طرف ہونا چاہیئے کیونکہ اسی نے ان عقائد کی دعوت دی ہے، اس کے علاوہ شیخ عبد الوہاب اپنے بیٹے (محمدابن عبد الوہاب) کے نظریات کا سخت مخالف تھا۔(1)
صالح بن دخیل نجدی (المقتطف نامی مجلہ مطبع مصرمیں ایک خط کے ضمن میں)اس طرح لکھتا ہے:’’اس کے بعض معاصرین وہابیت کی نسبت صاحب دعوت (یعنی محمد بن عبد الوہاب) کے باپ کی طرف حسد و کینہ کی وجہ سے دیتے تھے تاکہ وہابیوں کو بدعت اور گمراہی کے نام سے پہچنوائیں اور خود شیخ کی طرف نسبت نہ دی (اور محمدیہ نہیں کہا) اس وجہ سے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اس مذہب کے ماننے والے پیغمبر اکرم(ص) کے نام کے ساتھ کسی طرح کی شرکت نہ سمجھ بیٹھیں۔(2)
مشہور و معروف مصری مؤلف احمد امین، اس سلسلہ میں یوں رقمطراز ہے:’’محمد بن عبد الوہاب اور اس کے مرید اپنے کو موحّد کہلاتے تھے لیکن ان کے دشمنوں نے  ان کو وہابی کانام دیا ہے اور اس کے بعد یہ نام زبان زد خاص وعام ہوگیا‘‘۔(3)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ جات:
1۔تاریخ نجد ص 111۔شیخ عبدالوہاب کی مخالفت کے علاوہ اس کا بھائی شیخ سلیمان بھی محمد بن عبدالوہاب کا سخت مخالف تھا اور باپ اور بیٹے کے درمیان بہت سے مناظرات اور مباحثات بھی ہوئے،لہذا اس فرقہ کی اس کی طرف کیسے نسبت دی جاسکی ہے، جو خود ان نظریات کا سخت مخالف ہو۔
2۔دائرۃ المعارف فرید وجدی،ج10،ص871 نقل از مجلہ المقطف ص 893۔
3۔زعماء الاصلاح فی العصر الحدیث ص 10۔
 


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम