Code : 3756 4 Hit

جو بھی عراقی مزاحمتی تحریک کو نشانہ بنائے گا اس کا حشر وہی ہوگا جو داعش کا ہوا ہے:عراقی پارلیمنٹ ممبر

عراقی پارلیمنٹ کے ایک ممبر نے کہا ہے کہ عراقی مزاحمتی تحریک کو نشانہ بنانے والوں کا وہی حشرہوگا جو داعش کا ہوا ہے۔

ولایت پورٹل:المعلومہ نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمانی اتحاد صادقون کے رکن حسن سالم نے کہا ہے کہ جو بھی الحشد الشعبی پر حملہ کرے گا اس کا حال داعشی دہشگردوں جیسا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہاکہ الحشد الشعبی ملک کی محافظ ہے اور جو بھی ان قوتوں پر حملہ کرتا ہے  چاہے وہ امریکی قابض ہوں یا ان سے وابستہ عناصر ، داعش کے انجام سے دوچار ہوں گے۔
یادرہے کہ کل عراقی اتحاد برائے قانون کی حکمرانی کے سربراہ نوری المالکی نے ٹویٹ کیا کہ الحشد الشعبی ہمارے ملک کی طاقت اور فتح کا نام ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ہمیں ان قوتوں کا احترام کرنا ہے اور ان کی حیثیت کو برقرار رکھنا ہے، ان قوتوں پر حملہ کرنا اور ان کے مقام کو نقصان پہنچانا جائز نہیں ہے۔
المالکی نے یہ بھی کہا کہ انسداد دہشت گردی قوتوں میں شامل جوان بھی ہمارے بچے ہیں، ہمیں ان کے جہاد اور ان کی قربانیوں پر فخر ہے، ان کے اور دیگر عراقی قومی قوتوں کے منصب کو مجروح کرنا جائز نہیں ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں حزب اللہ کے صدر دفتر پر سیکیورٹی فورسز کے حملے اور ان فورسز کی متعدد افراد کی گرفتاری نے عوامی حلقہ میں منفی رد عمل کی لہر دوڑا دی ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین