Code : 2950 17 Hit

ٹرمپ کون ہوتے ہیں قدس کا سودا کرنے والے؛افغان قومی یکجہتی موومنٹ کے رہنما

افغانستان کی قومی یکجہتی موومنٹ کے رہنما نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لئے کچھ اسلامی ممالک کی کوششوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے زور دیا ہےکہ فلسطین کا تعلق پوری اسلامی دنیا سے ہے اور ٹرمپ کو اس کو کسی کے حوالے کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

ولایت پورٹل:افغانستان کی قومی یکجہتی موومنٹ کے رہنما سید اسحاق گیلانی نے صدی ڈیل  کے بارے میں افغانستا کی  فارس نیوز ایجنسی کو دینے جانے والے اپنے ایک انٹرویو میں قومی کہاکہ قدس  فلسطین کی سرزمین ہےجو نہ صرف فلسطینیوں کی ہے بلکہ پوری اسلامی امت کی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ٹرمپ کو یقینی طور پر فلسطین اور القدس شریف کے بارے میں فیصلہ لینے اور اسے کسی اور کے حوالہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ صرف فلسطینی ہی اپنی سرزمین کے بارے میں کوئی فیصلہ کرسکتے ہیں۔
افغان یکجہتی پارٹی کے رہنما  نے مسئلہ فلسطین اور صدی ڈیل  کے معاہدے پر کچھ اسلامی ممالک کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  قدس شریف اور فلسطینی سرزمین دنیا کے تمام مسلمانوں کی ہے ، اس پر ٹرمپ کی دست درازی کو اتنا ہلکا نہیں لینا چاہئے۔
انہوں نے زور دے کر کہاکہ کوئی بھی مسلمان فلسطینی سرزمین کا ایک ٹکڑا  بھی صیہونی حکومت کے حوالے کرنے کو تیار نہیں ہوگا۔
گیلانی نے صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لانے کی کوشش کرنے والے مسلم ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ فلسطین کے مسئلے میں ، صرف دو مسلم ممالک ایران اور ترکی نے ہی آواز اٹھائی ، دیگر اسلامی ممالک نے مظلوم فلسطینی قوم کو تنہا چھوڑ دیا۔
انہوں نے ٹرمپ اور نیتن یاہو کے حالیہ اقدامات کی مذمت میں فلسطینی عوام کے ساتھ افغان عوام اور جماعتوں کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ کچھ افغان جماعتوں نے پچھلے دنوں میں بیانات جاری کیے ہیں اورکچھ  آئندہ دنوں میں جاری کریں گی۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین