Code : 2606 49 Hit

ٹرمپ کے مواخذہ پر وائٹ ہاؤس کا ردعمل

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے جمعہ کے روز ایک بیان میں امریکی ایوان نمائندگان کی جوڈیشل کمیٹی میں ٹرمپ کے مواخذہ سے متعلق شقوں کی منظوری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ سینیٹ میں منصفانہ سلوک کی توقع کریں گے۔

ولایت پورٹل:جمعہ کے روز وائٹ ہاؤس کی ترجمان اسٹیفنی گریشم نے امریکی ایوان نمائندگان کی جوڈیشل کمیٹی کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے سے متعلق شقوں کی توثیق پر جمعہ کے روز رد عمل کا اظہارکیا،انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایوان کی عدلیہ کمیٹی میں صدر کے مواخذے کی تحقیقات شرمناک انجام تک پہنچ گئی ہیں،انھوں نے مزید کہا کہ صدر سینیٹ میں ایوان نمائندگان میں منصفانہ رویے کا انتظار کریں گے،ایوان کی عدلیہ کمیٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے سے متعلق منظور شدہدو شقوں کو ایوان نمائندگان میں ووٹ ڈالنے کے لئے بھیجا ہے تاکہ ٹرمپ امریکی تاریخ کے مواخذہ ہونے والے تیسرے صدر ہوں،اس ماہ امریکی کانگریس کے بند ہونے سے قبل ایوان نمائندگان میں ووٹنگ ہوگی،ڈیموکریٹس کی  نشستوں کی اکثریت ہونے  کے پیش نظر ایوان سے ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری کی توقع کی جارہی ہے،اگر ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری مل جاتی ہے تو ، دوسری امریکی قانون ساز شاخ یعنی سینیٹ جنوری میں مواخذے کی سماعت کرے گی،تاہم  اب تک کی پیش گوئیاں یہ ہیں کہ ریپبلکن اکثریت والی سینیٹ ٹرمپ کو ان کے اوپر لگائے گئے الزامات سے بری کردے گی اور وہ برخاست نہیں ہوں گے،اب تک جب بھی ٹرمپ کے مواخذے کےلیے ووٹنگ ہوئی ہے ریپبلکن قانون سازوں نے متفقہ طور پر اس کی مخالفت کی ہے۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین