امریکہ کہاں امن لایا ہے؟؛روس کا سوال

روسی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ کوئی ایسی جگہ ہے جہاں امریکی مداخلت کے بعد حالات میں بہتری آئی ہے؟

ولایت پورٹل:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ہفتے کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77ویں اجلاس سے خطاب میں اعلان کیا کہ کیا کوئی ایسی جگہ ہے جہاں امریکہ کی مداخلت کے بعد حالات میں بہتری آئی ہے؟ مشرق وسطیٰ میں واشنگٹن کی مداخلتیں اس کی تصدیق کرتی ہیں۔
روسی وزیر خارجہ نے اپنی تقریر میں مزید کہا روسو فوبیا پھیل چکا ہے،وہ ماسکو کو شکست دینے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ نیٹو کے ایک انچ بھی توسیع نہ کرنے کے وعدے جھوٹے تھے، یوکرین میں امریکی جمہوریت کی حکمت عملی دیکھ لیں،اس سلسلے میں انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کے مشرقی شہروں کے عوام جنہوں نے اس ملک میں 2014 میں ہونے والی بغاوت کے نتائج کو قبول نہیں کیا،انہیں کئی سالوں تک بم دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا، مغربی ممالک بین الاقوامی اداروں اور بین الاقوامی قوانین پر اعتماد کمزور کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک نئے کثیر قطبی عالمی نظام کے لیے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نیٹو ہتھیاروں کی روس کی سرحدوں تک رسائی کا مقصد ایشیائی ممالک کو کنٹرول کرنا ہے جبکہ یہ ایسے آزاد ممالک ہیں جو اپنے مفادات کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین