Code : 3532 14 Hit

امریکی پولیس کے ہاتھوں سیاہ فاموں کا قتل عام کب بند ہوگا؟:واشنگٹن پوسٹ

امریکی اخبار نے امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شخص کے حالیہ قتل کو عوام کے غم و غصے اور احتجاج کا سبب قرار دیا جو اس نسلی اقلیت کے خلاف امریکی پولیس کے نامناسب غیر قابل قبول دفاعی تشدد کی ایک مثال ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ’’امریکی  پولیس نے ایک اور نہتے سیاہ فام آدمی کو ہلاک کردیا‘‘ کے عنوان سے اپنا اداریہ لکھا ہے۔
اخبار نے مزید لکھا ہے کہ یہ قتل عام کب ختم ہوگا جس کے نتیجہ میں ایک اور غیر مسلح سیاہ فام شخص امریکی پولیس کے بے درد،غیر قابل دفاع اور سفاک ہاتھوں سے قتل ہوگیا ۔
رپورٹ کے مطابق پیر کی شام منیاپولیس شہر میں  ایک سفید فام پولیس اہلکارہتھکڑی لگے ہوئے زمین پر گرے ہوئے ایک سیاہ فام آدمی کی گردن پر اپنا گھٹنہ رکھا ہوا تھا اور اس سیاہ فام شخص نے جو سانس نہیں لے پارہا تھا ، نے مشکل سے کہا کہ وہ سانس نہیں لے سکتا  اور پولیس افسر سے کہا کہ اسے قتل نہ کریں اور اس کے تھوڑی دیر بعد وہ مر گیا۔
اس چالیس سالہ مقتول سیاہ فام پر دستاویزات جعل سازی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
پولیس نے اپنے پرتشدد سلوک پر جواز پیش کرتے ہوئے دعوی کیا کہ وہ شخص شراب پینے کی وجہ سے عام حالت میں نہیں تھا اور گرفتاری کی مزاحمت کر رہا تھا،تاہم ، انھوں نے ایسے دعوے ثابت کرنے کے لئے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک عینی شاہد کے ذریعہ ان دونوں افراد سے چند میٹر کے فاصلے سے اس واقعے کی لیے جانے والی ویڈیو میں  پولیس افسر اس سیاہ فام آدمی کی سانس لینے کی کوشش پر کوئی توجہ نہیں دیتا نظر آرہا ہے۔
قاتل  افسر نے موقع پر موجود افراد کی جانب سے اس کی گردن چھوڑنے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔


 




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین