0 Hit

دشمن جب ہمارے سامنے آکر ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے تو بزدلانہ قتل کردیتے ہیں: لبنانی مسلم علما ایسوسی ایشن

لبنان کی مسلم علما ایسوسی ایشن نے ایرانی سائنسدان کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دشمن جب امت مسلمہ کے آمنے سامنے آنے کی ہمت نہیں کرتےتو قتل کر دیتے ہیں۔

ولایت پورٹل:الدیارکی رپورٹ کے مطابق لبنانی مسلم اسکالرز کی اسمبلی نے ایک بیان جاری کیا جس میں ایک دہشت گردانہ کارروائی کے دوران ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کی شہادت کی مذمت کی گئی۔
لبنانی مسلم اسکالرز ایسوسی ایشن نے اس پیغام میں ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کی شہادت پر رہبر معظم ، صدر اور دیگر ایرانی عہدیداروں سے اظہار تعزیت کیا۔
اسمبلی نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کا ہونا ہماری پالیسی کی درستگی کی علامت ہے  جس کی وجہ سے دشمن ہمارے سامنے آمنے سامنے مقابلہ کرنے سے قاصر ہیں اور دہشت گردی جیسے بزدلانہ آپریشن کا سہارا لیتے ہیں۔
اسمبلی کے پیغام پر زور دیا گیا ہےکہ امریکہ اور صہیونی حکومت یہ سوچتی ہے کہ لبنان میں شیخ راغب حرب ، سید عباس موسوی اور حاج عماد مغنیہ ، ایران میں حاج قاسم سلیمانی اور عراق میں ابو مہدی المہندس جیسی شخصیات کا قتل کرکے  وہ اس پیشرفت کو روک سکتے ہیں  لیکن انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ یہ ساری حرکتیں ہمارے موقف کومزید مضبوط کرتی ہیں، لبنانی مسلم اسکالرز کی اسمبلی نے اعلان کیاکہ ہم رہبر معظم کے فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں۔
یادرہے کہ اس سے قبل لبنانی وزارت خارجہ نے بھی ایران میں دہشت گردی کی کارروائی کی مذمت کی تھی۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین