Code : 2239 86 Hit

دنیا کا ہر ظالم یزید وقت ہے:علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ آج دنیا میں جو بھی ظالم ہے وہ اس دور کا یزید ہے۔

ولایت پورٹل:مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے کیتھولک کلب کراچی میں مذہبی، سیاسی جماعتوں، وکلاء، دانشوروں، الیکٹرونک، پرنٹ  میڈیا، صحافی حضرات، تاجر برداری اورماتمی انجمنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ کربلا کے شہیدوں کی یاد منانا اس دور میں افضل ترین عمل ہے، کیونکہ ظالم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت کا جو درس حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثار ساتھیوں نے اپنے شہادت کے ذریعے دیا ہے وہ تاقیامت زندہ رہے گا،انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین (ع) کا قیام ظالم کے مقابلے پر تھا، دنیا میں انبیاء علیہ السلام کو ظالم کیخلاف قیام کیلئے بھیجا گیا تھا، علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ شہید قائد عارف حسین الحسینی کہتے تھے کہ ہم مظلوم کے حامی اور ظالم کیخلاف ہیں، آج جہاں جہاں ظالموں کا ظلم ہے ہم اس کے خلاف ہیں،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ آج دنیا میں جو بھی ظالم ہے وہ اس دور کا یزید ہے، آج پاکستان میں مسنگ پرسنز کا ایشو ریاستی اداروں کے منہ پر داغ ہے، مسنگ پرسنز کے بوڑھے ماں باپ، بیٹیاں، انکی جوان بیویاں آج در در کی ٹھوکریں کھا رہی ہیں، ہم پاکستان کے ان مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جب تک زندہ ہیں ظالموں کے ظلم پر آواز اٹھاتے رہیں گے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی میں مسنگ پرسنز کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں، انہوں نے مزیدکہا کہ ہم ان لاپتہ افراد کو بازیاب کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम