Code : 3250 167 Hit

وہ کیا کورنا کا علاج بتائے گا جو سورج گہن کو ننگی آنکھوں سے دیکھتا ہے؛ہلری کلٹن کا ٹرمپ پر طنز

ہلیری کلنٹن نےکورونا وائرس کے بارے میں ٹرمپ کی تجویزات پر طنز کرتے ہوئے امریکی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کے بیانات پر توجہ نہ دیں۔

ولایت پورٹل:سابق امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ میں کورونا کے بارے میں ٹرمپ کے تبصرے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص  سورج گہن کو ننگی آنکھوں سے دیکھتا ہے وہ کورنا کا علاج کیا بتائے گا ۔
کلنٹن کا یہ رد عمل اس کے بعد سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے کچھ دن قبل اعلان کیا تھا کہ کورونا کی بیماری کے علاج کے لئے اینٹی ملیرایا دوا استعمال کی جائے گی۔
عالمی ادارہ صحت نے  کل متنبہ کیا تھا کہ امریکہ میں کورنا وائرس اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ  بہت جلد اس ملک کے کورونا وائرس کا مرکز بننے کا امکان پایا جاتا ہے ۔
واضح رہے کہ اگرچہ ٹرمپ نے ملک میں احتیاطی تدابیر کو جلد ختم کرنے کی خواہش کا اشارہ کیا ہے ،تاہم  مختلف ریاستوں نے اس بیماری کے پھیلنے کے خلاف سنگین اقدامات کو تیز کردیا ہے۔

1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम