Code : 3588 5 Hit

ہماری فوج نےعراق اور افغانستان میں لوگوں کو ہلاک کرنے اور ان کو بے گھر کرنے کا ہنر سیکھ لیا ہے؛امریکی اخبار

ایک امریکی اخبار نے احتجاج کو دبانے کے لئے فوج کو استعمال کرنے کی ٹرمپ کی دھمکیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ولایت پورٹل:امریکی اخبار شکاگو ٹریبیون نے امریکہ میں جاری  احتجاج اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی احتجاج کو دبانے کے لئے فوج کو استعمال کرنے کی دھمکیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے کہ مریکی فوج  جو عراق اور افغانستان میں امن و استحکام لانے میں ناکام ہوچکی ہے  وہ امریکی شہروں میں امن و استحکام لانے کے قابل کیسے ہوسکتی ہے؟
رپورٹ کے مطابق  کچھ دن پہلے ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ وہ امریکی فوج کو مظاہروں کو دبانے کے لئے استعمال کریں گے۔
امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ عراق اور افغانستان میں فوجی طاقت کے استعمال کے دو عشروں بعد  یہ ثابت ہوا ہے کہ امریکی فوج نے لوگوں کو ہلاک کرنے اور ان کو بے گھر کرنے کا ہنر سیکھ لیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے لیکن یہ مہارت ناراض امریکیوں سے نمٹنے کا طریقہ نہیں ہے جنہوں نے اپنی برادری میں ہلچل بھی پیدا کردی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کو قابو کرنے کے فوج کو طلب کرنا در حقیقت ریاستہائے متحدہ کی گلیوں میں بڑے پیمانے پر خونریزی اور ملک میں مزید تشدد کے لئے ایک مطالبہ ہے۔
یادرہے کہ امریکہ کے مختلف شہروں یہاں تک کہ دوسرے یورپی ممالک میں بھی نسل پرستی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین