Code : 2440 95 Hit

مغربی طاقتیں ہماری حکومت کو گرانے کی ناکام کوشش کررہی ہیں:شامی صدر

شام کے صدر کا کہنا ہے کہ اس ملک کے خلاف امریکہ اور یورپ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیاں حکومت کو گرانے کے لیے تھیں لیکن ان کا نقصان عوام کو ہور ہا ہے۔

ولایت پورٹل:شام کے صدر بشار اسد نے روسی چینل رشیا ٹوڈے کو دیے جانے والے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ اور یورپ کے پاس دمشق حکومت کے خلاف ایک ہی حربہ بچا تھا کہ عوام کو ہمارے بھڑکائیں تا کہ اس طرح وہ اپنے مقاصد میں  کامیاب ہوسکیں لیکن ایسا ہو نہیں سکا،اسد نے مزید کہا کہ  امریکہ اور یورپ کی طرف سے لگائی جانے والی پابندیوں کا سب سے زیادہ اثر عوام پر ہورہا ہے  ،انھوں نے پابندیوں میں جتنا ہوسکتا تھا سختی سے کام لیا تاکہ  عوام کو حکومت کے خلاف بھڑکایا جاسکے،آج بھی وہ ہر سال پابندیوں میں توسیع کرتے  ہیں تاکہ شامی عوام کا ان کے دباؤ میں نہ آنے کا مزہ چکھا سکیں،شامی صدر نے مزید کہا کہ مغربیوں کو امید بھی کہ عوام  حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے لیکن وہ ناکام ہوئے،انھوں نے دہشت گردوں کی حمایت اور مدد کی لیکن عوام  نے ان کا ساتھ نہیں دیا بلکہ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے رہے جس کو وہ آج تک بھگت رہے ہیں اور اس کا تاوان ادا کررہے ہیں،بشار اسد نے مزید کہا کہ  جب شام کی حکومت خانہ جنگی اور دہشتگردوں پر غلبہ پاچکی تو مغربی طاقتوں نے اس کو شکست دینے کے لیے پابندیوں کا سہارہ لیا لیکن اس میدان میں بھی ان کی شکست یقینی ہے اس لیے کہ جس قوم نے کئی سال تک جنگ دیکھی ہو اور اس کا تجربہ کیا ہو وہ اتنی آسانی سے بدلنے والی نہیں ۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम