مغربی ممالک یوکرین کو اسلحہ سپلائی کر کے جنگ کو طول دے رہے ہیں: روس

روس کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک یوکرین کو اسلحہ سپلائی کر کے  جنگ کو طول دے رہے ہیں۔

ولایت پورٹل:روس کے وزیر دفاع نے اس ملک کے فوجی حکام سے خطاب میں کہا کہ مغربی ممالک یوکرین کی جنگ کو طول دینے کی امید میں اس ملک کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں اور اب تک 28 ہزار ٹن سے زیادہ فوجی سامان کیف پہنچا دیا گیا ہے، روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے  اس ملک کے فوجی حکام سے خطاب میں مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کو خطے میں مزید کشیدگی کا سبب قرار دیا، انہوں نے روس کی وزارت دفاع کے داخلی اجلاس میں کہا کہ مغربی ممالک یوکرین کی جنگ کو طول دینے کی امید میں اس ملک کو ہتھیار بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور اب تک 28 ہزار ٹن سے زیادہ فوجی سامان کیف پہنچایا جا چکا ہے۔
روسی وزیر دفاع کے مطابق اور روسی فوج کی جمع کردہ معلومات کی بنیاد پر مغرب کی طرف سے بھیجے گئے بہت سے ہتھیار مشرق وسطیٰ کے ممالک سے ملے ہیں اور درحقیقت یہ ہتھیار بلیک مارکیٹ تک پہنچتے ہیں، روسی فوج کی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ بہت سے مغربی ممالک ہلکے اور بھاری ہتھیار یوکرین کی بلیک مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں۔  


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین