شہید قاسم سلیمانی کی جانفشانیاں نہ ہوتیں تو ہم داعش پر قابو نہیں پاسکتے تھے:الفتح عراقی پارلیمانی اتحاد

عراق کے پارلیمانی اتحاد الفتح کے سربراہ نے ملک میں داعش کی دہشت گرد تنظیم کی فتح کو شہید سردار سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی قربانیوں کے مرہون منت قرار دیا۔

ولایت پورٹل:عراق نیوزکی رپورٹ کے مطابق عراق  کے پارلیمانی اتحاد الفتح کے سربراہ ہادی العامری نے عراق میں داعش کے خلاف جنگ میں فاتح کمانڈروں کے اقدامات کی تعریف کی، العامری نے کہا کہ اگر یہ شہداء سردار سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی قربانیاں نہ ہوتیں تو دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف فتح حاصل نہیں کی جاسکتی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ موت کا شکار ہونے والوں اور عراقی عوام کے لئے وقار کی زندگی پیدا کرنے کے لئے موت کا خیرمقدم کرنے والوں کے درمیان فرق ہے، العامری نے کہاکہ ہمیں فاتح کمانڈروں اوران کی قربانیوں پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید سردار سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے عظیم جہاد  نے داعش کو ایجاد کرنے والی سامراجی  مغرور طاقتوں کو  خوفزدہ کیا اور ان کی نیندیں حرام کردیں،یادرہے کہ العامری نے گذشتہ روز بھی یہ اعلان کیا تھا کہ سردار سلیمانی نے عراق کی آزادی کے لئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ، انہوں نے اپنے آپ کو خطرہ میں ڈال دیا اور محاذ پر ڈٹے رہے یہاں تک کہ  شہید ہوگئے۔




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین