Code : 4607 11 Hit

پاکستانی حکمرانوں کو سمندربرد کریں گے؛مولانا فضل الرحمن کا اعلان بغاوت

جمعیت علمائے اسلام پاکستان (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حکومت کے خلاف اعلان بغاوت کرتے ہوئے کہا حکمرانوں کو سمندربرد کریں گے۔

ولایت پورٹل:پاکستانی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ  ہمارےحکمران عالمی اسٹیبلشمنٹ کےنمائندہ اور دھاندلی کی پیداوار ہیں ان کے خلاف ہمارا اعلان بغاوت ہے، ہم انھیں سمندربرد کریں گے۔
گزشتہ روز چارسدہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے اسلاف نے اس ملک کی آزادی کے لیے قربانیاں دیں اورانگریز کے خلاف جدوجہد کی، ہم اسے راستے کے راہی ہیں اور وہی تحریک چلاتے ہوئے عالمی اسٹیبلشمنٹ سے پاکستان کونجات دلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ 22 کروڑعوام کا ملک ہے جسے عالمی اسٹیبلشمنٹ کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے، ہماراحکمران اسی اسٹیبلشمنٹ کا نمائندہ اوردھاندلی کی پیداوار ہے اس کے خلاف ہماراعلان بغاوت ہے، ہم اسے سمندربردکریں گے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ملک کوتباہی کے دھانے پرلاکھڑاکیا ہے، غریب کاجینا دو بھر ہوچکا ہے، لوگ اپنے بچے فروخت کرنے پرمجبورہوگئے ہیں، اور  دوسری جانب ہم خطے میں تنہائی کاشکار ہیں۔
فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ان حکمرانوں کی کرسی کی کوئی اہمیت نہیں، ان کی حکمرانی کو مسترد کرتے ہیں، پس پشت قوتیں بھی اپنے مستقبل کے لیے ان کی پشت سے ہٹ جائی۔
انہوں نے کہا کہ، حکمرانوں کو لانے والے معافی مانگیں اوراداروں کومتنازعہ نہ بنایاجائے۔
سربراہ  جے یو آئی نے کہا کہ ہم ترنوالہ نہیں لوہے کے چنے ہیں، حکومت مخالف تحریک کااعلان ہوچکا ہے، پورے ملک میں جلسے ہوں گے،اور  یہ احتجاج حکومت کے خاتمے پررکے گا، حکمران دسمبر نہیں دیکھ پائیں گے۔
تسنیم

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین