Code : 2354 63 Hit

جب تک شامی حکومت چاہے گی ہم وہاں رہیں گے:ایران

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران و ماسکو جب تک شامی قوم اور حکومت چاہیں گی ان کے ملک میں موجود رہیں گے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ  محمد جواد ظریف نے کل رات جنیوا میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ترکی کے وزیرخارجہ مولود چاووش اوغلو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت تک شام میں رہیں گے جب تک شامی حکومت چاہے گی،انہوں نے کہا کہ روس اور ایران شامی حکومت کی مرضی پر شام میں موجود ہیں،محمد جواد ظریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکی فوج تیل ذخائر کے تحفظ کے لئے شام میں موجود ہے کہا کہ امریکی صدر کم از کم امریکی اہداف کے بارے میں سچے ہیں ،اس موقع پر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے شام کے بحران کو سیاسی طریقے سےحل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شام کی آئینی کمیٹی کا قیام شامی عوام کی بڑی کامیابی ہے،جبکہ ترکی کے وزیرخارجہ مولود چاووش اوغلو نے شامی مہاجرین کی اپنے ملک واپسی کو اہم قرار دیتے ہوئےشام کی  حاکمیت کے تحفظ پر تاکید کی۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम