امریکہ کے ہر دشمنانہ اقدام کا منھ توڑ جواب دیں گے: انصار اللہ

یمنی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے امریکی کی جانب سے اس تحریک پر پابندی عائد کیے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا۔

ولایت پورٹل:العہد نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان  محمد عبد السلام نے کہا کہ  امریکہ کی جانب سے ہم پابندیاں عائد کرنا امریکی مفادات کے خلاف ہمارے موقف پر تصدیق کی مہر ہے،انہوں نے مزید کہاکہ ہم کسی بھی جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں اور ہر اس اقدام کو انجام دینے کے لیے تیار ہیں جس کی قیادت اور کمان  یمنی عوامی کمیٹیوں کے ہاتھ میں ہے،وہ ایک قانونی اور یقینی ضمانت ہے، عبد السلام نے زور دے کر کہا کہ ریاستہائے متحدہ کے اس اقدام کا کوئی سیاسی ، معاشی یا انسانی نتیجہ نہیں ہوگا  کیونکہ ہم ان تمام مراحل سے گزر چکے ہیں۔
 انہوں نے کہاکہ جیسے ہی انصاراللہ پر پابندی عائد کرنے  کا اعلان کیا گیا ، عالمی برادری نے ہم سے رابطہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ امریکی فیصلے سے انہیں کوئی سروکار نہیں ہے اور امریکہ مختلف امور میں لاپرواہی برتتا ہے، عبد السلام نے زور دے کر کہاکہ  امریکہ کئی دہائیوں سے ہمارے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے اور جنگوں کو بھڑکا رہا ہےنیز فوجی بغاوتوں کو اکسا رہا ہے، انہوں نے ایران پر امریکی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ آج ، جامع پابندیوں کے دباؤ میں رہنے کے باوجود ، ایران ملکی صلاحیتوں کو بڑھانے میں کامیاب رہا ہے، عبد السلام نے کہا کہ ہم کسی بھی امریکی مخالفانہ کارروائی پر سخت رد عمل کا اظہار کریں گے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین