Code : 3262 16 Hit

افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے: طالبان

طالبان کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کا متعارف کرانا امریکہ کے ساتھ ہونے والے ان کے معاہدہ کے خلاف ہے

ولایت پورٹل:طالبان کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کا متعارف کرانا امریکہ کے ساتھ ہونے والے ان کے معاہدہ کے خلاف ہے لہذا وہ اس ٹیم کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ افغان حکومت نے متعدد مشاورت کے بعد 21 افراد پر مشتمل طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ایک ٹیم تشکیل دی جس پر طالبان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام طالبان امریکہ معاہدے کے منافی ہے۔
 رپورٹ کے مطابق  طالبان نے اعلان کیا ہے کہ افغان حکومت دوسرے افغانوں کی طرح ایک فریق کے طور پر بات چیت کرسکتی ہے۔
تاہم طالبان نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ پائیدار اور حقیقی امن کے حصول کے لیے ایسی مذاکرتی ٹیم تشکیل دی جائے جس کو تمام جماعتوں قبول کریں تاکہ  وہ تمام فریقوں کی نمائندگی کرسکےجبکہ ایسا لگتا ہے کہ دوسری جماعتیں اعلان کردہ ٹیم سے خوش نہیں ہیں۔
طالبان نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ایسے وفد سے بات چیت کریں گےجو معاہدوں اور معیارات پر پورا اترے۔






0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम