Code : 2113 26 Hit

اپنے زمانہ کے حسین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے:سید حسن نصراللہ

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات اس دور کے یزید امریکہ کے ساتھ ہیں اور ہم اس دورمیں حسین ؑ کے فرزند آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کےساتھ کھڑے ہیں، آج ہمارے حسین، امام خامنہ ای ہیں،ہم انھیں تنہا نہیں چھوڑیں گے

ولایت پورٹل:المیادین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے یوم عاشور کے دن خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام  کی آواز "ھل من ناصر ینصرنی "  ہر وقت اور ہمیشہ باقی ہے سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ لبیک یا حسین کی صدائيں آج ہر طرف بلند ہیں ، ہمارا راستہ وہی امام حسین کا راستہ ہے " ھیھات منا الذلہ " ،سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمارا ایک ہی محاذ ہے ،سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ یمنی عوام آج مظلومیت کی علامت بن گئے ہیں اور سعودی عرب کو جان لینا چاہیے کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اس کی شکست یقینی ہے،سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ سعودی عرب اور بحرین کے حکمراں خیانکار ہیں جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرکے امت مسلمہ کی پشت میں خنجر گھونپنے کی کوشش کررہے ہیں،انھوں نے کہا کہ سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات اس دور کے یزید امریکہ کے ساتھ ہیں اور ہم اس دورمیں حسین ؑ کے فرزند آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کےساتھ کھڑے ہیں، آج ہمارے حسین، امام خامنہ ای ہیں،ہم انھیں تنہا نہیں چھوڑیں،حزب اللہ لبنان کے سربراہ نےکہا کہ اگر ایران کے خلاف کسی قسم کی جنگ مسلط کی گئی تو یہ جنگ در حقیقت اسلامی مزاحمت کے خلاف ہوگی اور اس جنگ میں ہم غیر جانبدار نہیں رہیں گے اور اس جنگ میں اسرائیل کا خاتمہ اور امریکہ کے تمام خواب چکنا چور ہوجائیں گے،حضرت امام خامنہ ای اسلامی مزاحمت کے حقیقی کمانڈر ہیں اور ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ حضرت امام خامنہ ای حضرت امام حسین ؑ کے فرزند ہیں اور ہم امام حسین ؑ کےفرزند کو تنہا نہیں چھوڑیں گے وہ اس دور میں ہمارے قائد اور رہنما ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران, اسلامی مزاحمت کا دھڑکتا دل ہے ۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम