Code : 2453 98 Hit

ہم امریکہ کے اشاروں پر ہونے والے قبل از وقت انتخابات کے مقابلہ میں خاموش نہیں رہیں گے: سید مقتدیٰ صدر

عراق کی صدر تحریک کے سربراہ سید مقتدیٰ صدر کاکہنا ہے کہ ہمیں سامراجی طاقتوں کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی ہم امریکہ کے اشاروں پر ہونے والے قبل ازوقت انتخابات کے مقابلہ میں خاموش رہیں گے۔

ولایت پورٹل:عراقی صدر تحریک کے سربراہ سید مقتدیٰ صدر نے کل رات میں ایک بیانیہ جاری کرتے ہوئے  کہا امریکہ کی سربراہی میں ملک میں ہونے والے قبل از وقت انتخابات کی شدید مخالفت کرتے ہیں اور ہم اس مسئلہ میں خاموش نہیں رہیں گےانھوں نے کہا کہ ہمیں سامراجی طاقتوں کی ضرورت نہیں ہے اور اگر ایک بار پھر امریکہ ہمارے اندونی مسائل میں مداخلت کرنے کی کوشش کی تو  لاکھوں کی تعداد میں مظاہرے ہوں گے،انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ کہتا ہے مظاہروں کے دوران انٹرنیٹ سرویس منقطع نہیں ہونا چاہیے جبکہ خود سب سے زیادہ انٹر نیٹ پر کنٹرول کرتا ہے،مقتدیٰ صدر نے مزید کہا کہ ہم امریکہ کو عراق کو شام اور میدان جنگ میں بدلنے کی اجازت نہیں دیں گے،انھوں نے عراق میں جاری مظاہروں کے سلسلہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ دوسرے ممالک کےذاتی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے،ان کا کہنا ہے کہ   عراق کا تعلق اس ملک کے لوگوں سے ہے اور وہ خوداپنی تقدیر کا فیصلہ کرتے ہیں،انہوں نے امریکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں مداخلت بند کرو ، عراق میں ایسے عظیم لوگ موجود ہیں جو اپنے گھر کا دفاع کرسکتے ہیں اور نہ  آپ کو اور نہ ہی دوسروں کو مداخلت کرنے کی کوئی  ضرورت ہے،آخر میں انھوں نے امریکہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک بر پھر ہمارے ذاتی معاملات میں مداخلت کرنے کی کوشش کی تو یہاں ایسے مظاہرے ہوں گے کہ تمہارا وجود ہمیشہ کے لیے یہاں سے ختم ہوجائے گا۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम