ہم خانہ جنگی میں کبھی داخل نہیں ہونے والے: حزب اللہ ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ کا اعلان

حزب اللہ ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے زور دے کر کہا کہ  یہ تحریک کبھی بھی خانہ جنگی میں داخل نہیں ہوگی۔

ولایت پورٹل:المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق  لبنان کی حزب اللہ ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے کل حاتم حمادی الحاج علاء کی برسی کے موقع پر ایک تقریر میں ملک میں بغاوت پر اکسانے کی کچھ کوششوں کے بارے میں خبردار کیا۔
 انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ خانہ جنگی کے تجربے کو دہرانا چاہتے ہیں جو کہ لبنانیوں بالخصوص عیسائیوں کے لیے بہت بڑا المیہ تھا اور وہ عیسائی برادری کو خطرات سے بچانے کے جھوٹے بہانے کے تحت ایسا کرنا چاہتے ہیں۔
 سید ہاشم صفی الدین نے مزید کہاکہ ہم کبھی بھی خانہ جنگی کے کپڑے نہیں پہنیں گے، بڑے اور چھوٹے سب کو اس حقیقت کو سننا چاہیے کہ حزب اللہ گلی ، گلی اور بازار کی لڑائیوں کے لیے قائم نہیں ہوئی تھی۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ اور صہیونیت کی قیادت میں ہمارے خطے میں اس دنیا کے ظالموں کے سر توڑنے کے لیے حزب اللہ کو تخلیق ، بااختیار اور فاتح بنایا گیا ہے،انہوں نے مزید کہاکہ اگر ہم نے الطیونہ کے جرم سے پہلے کہا کہ کچھ لوگوں کے پاس ہتھیار ، سنائپرز وغیرہ ہیں تو ہم  سے کہا گیا کہ  آپ لوگوں پر الزام کیوں لگاتے ہیں؟تاہم وہ ایک خانہ جنگی بنانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں جو ناکام ہو چکی ہے۔
انھوں نے کہا کہ  نہ تو لبنانی فورسز پارٹی جس کی قیادت سمیر جعجع کرتے ہیں ، نہ اس کے آقا ، نہ ان کے بزرگ؛ ان میں سے کوئی بھی مزاحمت کے محور اور اس معاشرے کو خانہ جنگی کی طرف نہیں لے جا سکتا، وہ اس تجربے کو دہرانا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے پورے لبنان میں عیسائی برادری کے لیے بہت سے سانحات ہوئے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین