Code : 2057 18 Hit

اسرائیل پر حملہ کا وقت اور جگہ ہم معین کریں گے:حسن نصراللہ

سید حسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ لبنانی عوام اور حکومت ، دشمن کے خلاف متحد ہیں اور ہم باہمی اتحاد کے ذریعہ اسرائیل کو منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔

ولایت پورٹل:حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے ماہ محرم الحرام کی آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو سمجھ لینا چاہیے کہ لبنان کی فضائی حدود اسرائیلی ڈرونز کے لئے بازنہیں ہے،سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ بیشک لبنان گذشتہ اتوار سے جدید مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور اسرائیلی دشمن بھی لبنان کی جوابی کاروائی کے لئے آمادہ ہے،سید حسن نصر اللہ نے اسرائیل کے حالیہ حملے کے جواب میں لبنان کے صدر ، لبنانی پارلیمنٹ  اسپیکر اور وزیر اعظم کے بیانات اور مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی عوام اور حکومت ، دشمن کے خلاف متحد ہیں اور ہم باہمی اتحاد کے ذریعہ اسرائیل کو منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں،انھوں نے کہا کہ لبنان کا سرکاری اور عوامی مؤقف بڑی اہمیت کا حامل ہے،حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیلی ڈرونز کے حملے کا ہر صورت میں جواب دیا جائے گا اور جواب کا وقت اور جگہ ہم معین کریں گے،حزب اللہ کے سربراہ نے اسرائیل کے دو ڈرونز کی سرنگونی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کی فضائی حدود اسرائیل کے لئے باز نہیں ، اسرائیلی ڈرونز دھماکہ خیز مواد سے بھرے ہوئے تھے، حزب اللہ  کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے پاس میزائل بنانے کا کارخانہ نہیں لیکن میزائل بیشمار موجود ہیں جس دن ہمارے پاس میزائل بنانے کی فیکٹری ہوگي ہم کسی خوف کے بغیر اس کا اعلان کریں گے،لبنان میں اسرائیلی ڈرونز نے میزائلوں کی کوئی فیکٹری تباہ نہیں کی کیونکہ میزائلوں کی فیکٹری ہمارے پاس موجود نہیں ہے اور اس سلسلے میں نیتن یاہو کا پروپیگنڈہ جھوٹ پر مبنی ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम